22 فروری 2024 - 18:33
حزب اللہ نے مقبوضہ شبعا کے صہیونی ٹھکانوں پر درجنوں میزائل داغے

حزب اللہ نے شبعا کے مقبوضہ میدانوں اور "کفر شوبا" کی بلندیوں میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو دسیوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ کے مطابق، المیادین نے خبر دی ہے کہ صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقے "ہار دوف" (شبعا کے میدان) کو درجنوں کاتیوشا میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنوبی لبنان سے "کفر شوبا" کے اسرائیلی فوجی ٹھکانے السماقہ کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

صہیونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے الخیام، کفرکلا اور مارون الراس قصبوں کو بھی نشانہ بنایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110